اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

پاکستان سے 8 ارب ڈالرز فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا، آئی ایم ایف

عالمی مالیتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے 8 ارب ڈالرز کی  فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کے ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے شراکت داروں کی طرف سے مالی معاونت پر حمایت جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نویں جائزے میں طے شدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.