اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

لاہور: جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ، 340 شرپسند گرفتار

لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 340 شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی۔

سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں لاہور کے 70 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کی تھیں۔

ہوم ڈپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

ملزمان کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.