اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جو طوفان ہے اس میں لوگوں کا گزارا مشکل ہے، مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فساد پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دے، مستحق افراد کی کفالت میں مخیر حضرات مزید تعاون کریں۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے اور لیب بنائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.