اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

لاہور سے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

لاہور سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو آج صبح گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار  کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگر بھی گرفتار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.