اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی، جیل حکام نے اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وہ بلڈ پریشر کی بھی مریضہ ہیں۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر ہائی ہونے پر طبیعت ناساز ہوئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی ای سی جی ٹیسٹ کی جا رہی ہے، ان کے بلڈ ٹیسٹ کےلیے سیمپلز لیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.