اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں کار ریلی

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں کار ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے پاک آرمی کی تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ 

سول سوسائٹی کی جانب سے ڈورمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 

ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی۔ 

300 سے ساڑھے 3 سو گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں ساڑھے 9 سو سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ 

شرکاء نے اس موقع پر پاکستان آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ 

اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.