ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پی پی رہنما شرجیل میمن کی عمران خان پر تنقید

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر مجھ پر توہین عدالت لگی اور چیف جسٹس آف پاکستان نے طلب کیا تو نہیں جاؤں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کا سب سے بڑا بلیک میلر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لابی بنا کر بین الاقوامی سطح پر آواز بنا رہے ہیں، بتائیں القادر ٹرسٹ کی تاریخ کیا ہے؟

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران جو چیز مانگ رہا ہے وہ بھی مل رہی ہے، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشویشناک صورتحال ہے، ادارے استعمال ہورہے ہیں، پچھلے 2 دن پاکستان کی قانونی اور آئینی تاریخ کے سیاہ ترین باب تھے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ایٹم بم بنانے والے کو آپ پھانسی دیتے ہیں اور ایک جھوٹے مکار شخص کو اتنی رعایتیں دیں گے تو سوال تو اٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ آج کی میڈیا گفتگو پر مجھ پر توہین عدالت لگاتی ہے اور چیف جسٹس نے بلایا تو میں عدالت نہیں جاؤں گا۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ دراصل عدالت اپنی قانونی اور اخلاقی اتھارٹی کھو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.