ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے بتایا ہے کہ ملتوی شدہ پرچہ جات 17، 18 اور 19 مئی کو ہوں گے۔

17 مئی کو ترجمہ القرآن اور اخلاقیات کے پرچے ہوں گے، 18مئی کو کیمسٹری اور جنرل سائنس کا پرچہ ہوگا۔

19 مئی کو صبح اسلامیات، مذہبی تعلیم جبکہ شام کو اسلامیات، درس نظامی کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق طلباء کے لیے نئی رول نمبر سلپ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیدواران پرانی رول نمبر سلپ پر بھی امتحان میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیدواران پہلے سے الحاق شدہ مراکز میں اپنے گروپ کے مطابق پہنچ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.