ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں، مشتاق احمد

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قوم کے نام ملکی صورتحال پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ملک پاکستان ہمارا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے سب کو چاہیے مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ ہماری فوج عظیم فوج ہے ان کی بہت قربانیاں ہیں۔ سب اداروں کی عزت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں نفرتیں بھول جائیں۔ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں قوم ہو کر پاکستان کے لیے سوچنا ہے اللّٰہ کو راضی کرنا ہے۔ 

مشتاق احمد نے کہا کہ جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے، اس سے گزارش ہے کہ پاکستان کے لیے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.