ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کیے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔

پی ڈی ایم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے پر فوج پر حملے کر رہا ہے، سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کے خلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہدا، غازیوں اور قومی یادگاروں پر حملے کیے گئے، یہ اب فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.