ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

بھارت، ریلوے پروٹیکشن فورس کی خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست بہار میں ریلوے پروٹیکشن فورس کی خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ خاتون نے ریلوے کوارٹرز میں خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کے اس کے شوہر اور اس کے گھر والوں سے معاملات خراب تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اس معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کے والد نے اس کے شوہر پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.