ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کیا تو نیب کا کیس بنا دیا گیا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کیا تو نیب کا کیس بنا دیا گیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مجھ پر جھوٹا کیس بنا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں فرمائش ہوئی کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج جو اس ملک میں ہو رہا ہے مجھے پاکستانی معاشرے پر حیرت ہے۔

کراچیایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید…

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پچھلے چار دن میں جو کچھ ہوا اپنی ذات کے لیے کر رہے تھے، آپ کا عمل پورے پاکستان میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ڈومیسائل والے کے ساتھ ایک اور دوسرے کے ساتھ الگ رویہ ہو، غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں، آج جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.