ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہاکی اولمپین زاہد شریف سے ملاقات

پنجاب کے مشیرِ کھیل وہاب ریاض نے ہاکی اولمپین زاہد شریف سے ملاقات ک ہے۔

اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ہمارے ملک کی شان اور پہچان ہیں، زاہد شریف صاحب نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس انڈونمنٹ فنڈ میں ویٹرنز کے لیے خصوصی پیکج موجود ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے لیے ماہانہ 35 ہزار روپے وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں۔

مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے اگلے مالی بجٹ میں تاریخی پیکج لا رہے ہیں۔

اولمپین زاہد شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے صحت و دیگر امور پر معاونت کی اپیل کی تھی۔

وہاب ریاض نے ان کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا تھا۔

زاہد شریف کی حالت کے بارے میں جیو نیوز پر رپورٹ بھی نشر کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.