ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔

عمران خان اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، انہوں نے چکری ریسٹ روم میں تھوڑی دیر قیام کیا، بھیرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پولیس کی گاڑی سے اتر کر اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان کا قافلہ لاہور پہنچ گیا، ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر کارکنوں نے آتش بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو کسی بھی کرمنل کیس میں پیر تک ملک بھر سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.