ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

بلاول بھٹو میئر کراچی کیلئے پی پی امیدوار کا اعلان کل کریں گے، سعید غنی

صوبائی وزیر اور صدر پی پی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کل میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کو لاڈلے کی طرح سہولیات دی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.