مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ گرفتاری کے ڈر سے عدالت میں چُھپا بیٹھا ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کیا مجرم کو عدالت کو اپنی پناہ گاہ بنانے دینے کا کوئی نیا قانون ہے؟
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کو ایک شخص کی غلامی میں دے دیا جائے، اس شخص نے پالتو غنڈوں کے ذریعے قومی وقار اور ملکی دفاع کی علامات کو جلا کر راکھ کردیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو مقدمات میں گرفتاری سے روکا، شاہی مہمان بنا کر رکھا اور نخرے اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کام ہر پاکستانی اور ان شہداء اور غازیوں کی توہین ہے جن کی ہر نشانی پر حملہ کیا گیا۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ ملکی تقدیر سے کھیلنے والے ایک دہشت گرد کے سہولت کار بنے، اب آپ اپنا وقار کھو چکے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ اپنی کرسی کو عمران کی سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اب آپ سیاسی ردعمل کے لیے تیار رہیں۔
Comments are closed.