حیدرآباد اور سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد، سکھر رفیق پلھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
رفیق پلھ نے کہا کہ حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، حیسکو اور سیپکو بالکل تعاون نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو چیف سے اپیل ہے امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
رفیق پلھ نے کہا کہ نقل کا رجحان کم ہوا ہے اور کاپی کلچر کافی حد تک کم ہوا ہے۔
Comments are closed.