امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جسے دیکھ اور سن کر لوگ اپنی ہنسی کو کنٹرول نہ کرسکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں ڈیوٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں نے مصیبت میں گِھرے ہوئے کسی شخص کی مدد کی پکار سنی جو کہ ان کے لیے بعدازاں غلط فہمی ثابت ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار جب آواز کو تلاش کرتے ہوئے اس جگہ پر پہنچے تو وہ اپنی ہنسی نہ روک سکے کیونکہ وہاں ایک بکری موجود تھی جو بہت اداس تھی اور چیخ رہی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک دیہاتی نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ یہ بکری اپنی ساتھی دوست سے بچھڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دیہاتی نے امریکی پولیس اہلکاروں کے بروقت اور تیز ایکشن پر ان کا شکر یہ بھی ادا کیا۔
Comments are closed.