جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

اسلام آباد، صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات

پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں بطور مہمان رکنے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے صدر مملکت عارف علوی نے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے رہائی کے حکم کے بعد عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.