جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جتنے پیشگی اقدامات کہے ہم نے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگوں کا پلان ہے، اس میں کوئی پریشانی نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردے گا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.