جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

میں تو گرفتار تھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمے دار کیسے ہوگیا؟ عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں تو گرفتار تھا پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟

سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی۔

عدالت عظمیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں تو گرفتار تھا، پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، سب کو کہتا ہوں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا، ڈنڈے مارے گئے ایسا تو کسی کرمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کچھ علم نہیں کیا ہوا، ابھی تک مجھے نہیں پتہ کیا ہوا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس نے عدالت میں عمران خان سے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ پُرتشدد مظاہروں کی مذمت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.