جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات نہیں ہوئی، وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ 

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُنک ے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے تو ان کو اُسی وقت گرفتار کر لیتے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر پابندی حل نہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی حل نہیں۔

خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.