پولیس حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر بہتر ہے۔
شارع فیصل سمیت اہم شاہراوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران ہوئے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ مقدمات میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
کراچی کے شاہ فیصل کالونی تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر سمیت 14 نامزد اور 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔
پنجاب بھر سے اب تک 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.