ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

کرپشن کا مقدمہ، پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے صدر، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بخار ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس سے قبل آج صبح لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اس واقعے کا لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.