جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن

ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔

پنجاب بھر سے اب تک 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال پر درج کیا گیا ہے۔

پشاور میں ریڈیو پاکستان سمیت متعدد سرکاری اور نجی دفاتر کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، ایف آئی آرز میں دو درجن نامزد اور 2 ہزار نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ شرقی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین ریڈیو اسٹیشن کا مین گیٹ توڑ کر اندرداخل ہوئے،انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر بہتر ہیں۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو اسٹیشن کے عملے کو یرغمال بناکر تشدد کیا، پولیس نےموقع سے 20 مظاہرین کو گرفتار کیا۔

کراچی کے شاہ فیصل کالونی تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر سمیت 14 نامزد اور 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

راشد منہاس روڈ اور ڈیفنس فیز ایٹ میں مظاہرہ کرنے والے کئی افراد بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.