جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 200 پی ٹی آئی کارکنوں، 14 رہنماؤں پر مقدمہ

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر اور عدیل خان سمیت 14 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 200 سے زائد نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات جلاؤ، گھیراؤ اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر درج مقدمات کی تعداد 6 ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.