ایک بےروزگار امریکی شہری نے اسٹرولر میں بیٹھے بچے کی جان بچائی اور ہفتے بھر بعد اسے ملازمت مل گئی۔
رون نیس مین نامی شہری نے پچھلے ہفتے ایک بچے کی جان بچائی تھی۔
رون کئی سالوں سے بےگھر اور بےروزگار تھا، وہ کیلیفورنیا کے ایک ریسٹورنٹ میں انٹرویو دے کر نکل رہا تھا کہ ڈھلوان کی وجہ سے سڑک پر جاتے ہوئے اسٹرولر پر اس کی نظر پڑی۔ جس میں چھوٹا بچہ بیٹھا تھا۔
سڑک پر تیز رفتار گاڑیاں رواں دواں تھیں، رون نے برق رفتاری کے ساتھ اسٹرولر کو سڑک پر جانے سے روکا۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہری نے کہا کہ وہ بینچ پر بیٹھا ہوا تھا جب اسٹرولر کو ڈھلوان پر پھسلتے ہوئے دیکھا۔
رون کا کہنا تھا کہ میں نے بغیر سوچے سمجھے دوڑ لگائی اور اسٹرولر کو قابو کیا۔
Comments are closed.