جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

پنجاب میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت نے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں اور اس حوالے سے وفاقی وزارتِ داخلہ نے منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں، پاک فوج امن و امان قائم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.