بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ زیرِ حراست، ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ نے عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لیے جانے کی ویڈیو حاصل کر لی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج پولیس لائنز میں لگنے والی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے وکلاء پہنچ گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے سابق گورنر پنجاب کو حراست میں لیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے عمر سرفراز چیمہ سے کہا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.