امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری بدعنوانی پر مبنی قرار دے دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔
بریڈ شرمین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ ہو تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ وہ محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کئا۔
عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ انہیں احتساب عدالت کے جج کے سامنے بھی یہیں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.