خوبصورت دکھنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے جس میں اس کے ہیئر اسٹال کا اہم کردار ہوتا ہے۔
کیسا محسوس ہو کہ اگر آپ کو یہ پتہ چل جائے کہ آپ کی زندگی میں سیاہ بالوں کا رنگ اچانک تبدیل ہونے لگا ہے جو پہلے سرمئی اور پھر مکمل سفید ہوگیا ہے۔
نوجوانوں میں اکثر یہ صورتحال سامنے آتی ہے، تاہم محققین کا ماننا ہے کہ بالوں کے بدلتے رنگ میں اس کے لائف اسٹائل اور کھانے کا ہی عمل دخل ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اچھی خوراک اور متوازن آرام اس مسئلے سے بچاؤ کا ذریعہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمئی یا سفید بالوں کی وجہ میلینن پگمینٹ کی کمی ہے۔ اس کمی کے پیچھے عمر، ذہنی تناؤ، آلودگی، غیر صحت مند طرز زندگی اور بہت سے چیزیں شامل ہیں۔ اس میں غیرمعیاری کھانا بھی شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق کچھ غذائی اجزا آپ کی زندگی میں قبل از وقت بالوں کے رنگ کی تبدیلی کو روکنے میں کافی مدد گار ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ کو اپنے بالوں کے رنگ کو سیاہ رکھنا ہے تو ریفائنڈ شوگر، فرائیڈ فوڈ، کافی کا بےجا استعمال اور پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کم سے کم کردیں۔
اسی طرح ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے، دودھ، دہی، مچھلی، دالوں اور بادام کے استعمال کو بڑھائیں۔
ماہرین کے مطابق ریفائنڈ چینی جسم میں اضافی کیلوریز پیدا کرتی ہے جو سوزش کو بڑھاتے ہوئے قبل ازوقت بال سفید ہونے کی وجہ بنتی ہے۔
فرائیڈ فوڈ بھی سوزش کو بڑھاتے ہیں جبکہ کافی کے اضافی استعمال سے ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) ہوجاتی ہے جو بالوں کو جلد سفید کرنے کا باعث بنتی ہے۔
پروسیسڈ فوڈز کے بھی کچھ نقصانات ہیں، یہ بھی جسم میں اضافی شوگر پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہیں جو بالوں کے فلیکلز کو متاثر کرتی ہے اور بالوں میں میلینن پگمنت کی پیداوار کو روک دیتی ہے۔
انڈے تو انسانوں کے دوست ہیں، جس میں کوئی شبہ نہیں۔ انڈے وٹامن ’بی‘ سے مالا مال ہیں، جو صحت مند بالوں کی نشونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اسی طرح دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹ جیسے دہی وغیرہ میں پروبائیوٹکس، منرلز، اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن ’بی‘ شامل ہوتے ہیں جو بالوں کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلی کو بالوں کی نشونما کےلیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس میں ایسے پروٹین شامل ہوتے ہیں جو بالوں میں چمک پیدا کرتے ہیں۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی درست تشخیص اور علاج کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
Comments are closed.