وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات کی ہے کہ شہر میں انتشار پھیلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی املاک کی بخوبی حفاظت کی جائے۔ انہوں نے پولیس وین اور واٹر بورڈ کے سکشن ٹینکر کو نذرآتش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز بس کی توڑ پھوڑ اور نرسری چوک پر درختوں کو نذرآتش کیا جانا کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ کونسا رویہ ہے کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچایا جائے، ایسے لوگوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر میں انتشار کے نام پر چھینا چھپٹی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس کارروائی عمل میں لائے۔
Comments are closed.