منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

کل ملک بھر کے پرائیویٹ اسکول بند، لاہور کے سرکاری اسکول بھی بند رہیں گے

کل ملک بھر کے پرائیویٹ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

لاہور سے جاری اعلامیہ میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر کے پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔

 اعلامیہ کے مطابق پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان کل مشاورت کے بعد ہوگا۔ 

دریں اثنا سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق تمام سرکاری اسکول کل بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا میں ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تعلیمی بورڈز کے زیرِ اہتمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔

لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی کل بند رہیں گے، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کا پرچہ ملتوی کردیا گیا، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی کا پنجاب بھر میں کل کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، کراچی میں کل میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.