بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

یوکرین بحران کے تمام فریقین سے رابطے جاری رکھیں گے، چین

چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے تمام فریقوں سے رابطے جاری رکھے گا۔ 

چینی وزیرخارجہ نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں کیلئے تمام فریقوں سے رابطے رکھیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک طرف کھڑے ہو کر نہ آگ کو دیکھےگا اور نہ ہی اس میں تیل ڈالے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.