منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

پاکستان کو جون تک قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ درپیش

پاکستان کو جون تک قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ درپیش رہے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان نے جون کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، پاکستان کے لیے یہ ادائیگی کسی بھی تشویش کا سبب نہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان نے قرض کی واپسی کے لیے انتظامات کیے ہوئے ہیں، پاکستان کو اس عرصے میں مزید کئی اہم رقوم بھی ملنی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی کاوشوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹال دیا ہے، معیشت اب استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.