منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

خواجہ آصف کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد بیان سامنے آگیا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں ہوتی تھیں، لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ہوتی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے لکھا کہ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لیے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں اور بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ نیب عدالتیں آلہ کار بن گئیں، انشا اللّٰہ اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں۔

واضح رہے کہ آج دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.