منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں، بہنوں کا دعویٰ

عمران کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر اُن کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

نورین نیازی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےمنصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کیا ہے، میرے بھائی پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔

نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان نے ملک کےلیے جو کیا ہے، وہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد کسی نے نہیں کیا۔

عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے، میرا بھائی گرفتاری کےلیے ذہنی طور پر تیار تھا، بھائی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کب تک گھروں میں بیٹھیں گے؟ عمران خان کی گرفتاری کے بعد باہر نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.