امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کراچی کے ایک حلقے میں مجموعی طور پر 82 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 383 ووٹ پی پی کے نکلے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا تو اس کو مارا پیٹا گیا، اس طرح کے الیکشن کے نتائج کون قبول کرے گا؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے، یہ عوام کا مینڈیٹ ہے، کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹیاں مشترکہ ایشوز پر مل کر کام بھی کرتی ہیں، تعاون بھی کرتی ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ جب زبردستی نتائج تبدیل کیے جائیں تو کیسے مل کر کام کرنے کی جانب توجہ کی جا سکتی ہے؟
حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف سے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔
Comments are closed.