منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

مارک زکربرگ نے مارشل آرٹ کے پہلے مقابلے میں ہی طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت لیا

میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مارشل آرٹ کے ماہر نکلے، پہلے ہی ٹورنامنٹ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ مارک زکربرگ نے پہلی بار ایک برازیلین جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے اپنی مارشل آرٹ کی شاندار صلاحیتوں سے شائقین کو کافی حیران کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی انہوں نے فخریہ انداز میں اپنے پہلے ٹورنامنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں، یہ ٹورنامنٹ 6 مئی کو ریڈ ووڈ سٹی، کیلیف میں منعقد ہوا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انہوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مارک زکربرگ نے 2022 میں ایک بار بتایا تھا کہ انہیں عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران مکسڈ مارشل آرٹ کا شوق بیدار ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس کی خاص ٹریننگ بھی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.