سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک ہے جبکہ کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں درجۂ حرارت اگلے 2 روز میں 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور روہڑی میں درجۂ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنا شروع ہو چکی ہے۔
Comments are closed.