منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

رواں برس بھی مون سون بارشوں سے سیلاب کا امکان ہے: ماہرِ ماحولیات

ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ رواں برس مون سون میں بارشوں سے سیلاب آنے کا امکان ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا ہے کہ 15 سال بعد موسم تبدیل ہوا ہے، رواں سال موسم کا پیٹرن 2027ء تک رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گرمی پڑے گی لیکن گرمی کی شدت کم رہے گی، موسم کی تبدیلی کے زرعی اجناس اور فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک ہے جبکہ کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ جانوروں، پرندوں اور انسانوں پر یہ موسم اثر انداز ہو گا، اس سے پرندوں کی بریڈنگ اور پھلوں کی افزائش کا پیٹرن تبدیل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس موسمی تبدیلی کے باعث مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے یہ بھی بتایا ہے کہ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق 2028ء میں خشکی سالی اور قحط کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.