منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

اے ٹی سی: عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تمام 7 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

دورانِ سماعت جج نے سوال کیا کہ کتنی ضمانت کی درخواستیں ہیں؟

عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی 7 درخواستیں ہیں، ہمارا دیر سے آنے کا ارادہ نہیں تھا، ہمیں جوڈیشل کمپلیکس آنے نہیں دیا گیا، اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے درخواستِ ضمانت دائر کی۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد جانے کے لیے زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔

وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیشی کے لیے 2 ہفتوں کی تاریخ دے دیں، انہیں شاملِ تفتیش ہونا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 23 مئی تک عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.