برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کی رسم تاج پوشی کے بعد پہلی سرکاری تصویر جاری کر دی گئی، تاجپوشی کی تقریب کو کامیاب بنانے پر بادشاہ نے اظہار تشکر کیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شاہی خاندان کے سرکاری اکاؤنٹ سے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی شاہی محل بکنگھم پیلس نے پہلی سرکاری تصویر جاری کر دی گئی ہے۔
تصویر میں شاہ چارلس نے ساڑھے 3 سو سال پرانا تاج پہن رکھا ہے۔ شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔
بادشاہ کے علاوہ ملکہ کنسورٹ کمیلا اور شاہی خاندان کی بھی سرکاری تصویر جاری کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ایک طویل پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے کسی نہ کسی طرح رسم تاج پوشی کی 3 روزہ تقریب میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنی زندگی برطانیہ اور دولت مشترکہ ممالک کی خدمت میں صرف کرنے کا تہیہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹرایبے میں کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
Comments are closed.