سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف ثبوت تھے، عمران خان بھی ثبوت لائیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔
سابق جج شوکت صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔
Comments are closed.