پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ سے متجاوز، اب تک کے اعداد و شمار جاری

پاکستان کی آبادی کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ملک میں 7ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط عمر 65 سال ہے، پاکستان میں خواتین کی اوسط عمر 65 سال 5 ماہ ہے، مردوں کی اوسط عمر 64 سال 3 ماہ ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 ہوگئی ہے۔

اب تک پنجاب میں 11 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار 782 افراد کو گنا جا چکا ہے جبکہ سندھ میں اب تک 5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا۔

پاکستان کے دو بڑے شہروں کی بات کی جائے تو اس میں کراچی میں اب تک ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جاچکا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو گنا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.