نیوزی لینڈ کے بھارتی نژاد کھلاڑی اش سودھی کا کہنا ہے کہ ان کے آبا و اجداد کی وجہ سے ان کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سلمان علی آغا اور اش سودھی کی پنجابی زبان میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
اس دوران سلمان علی آغا نے اش سودھی سے پاکستان میں ان کے تجربے، پاکستان کے مختلف شہروں اور وہاں کے کھانوں سمیت ان کی ذاتی زندگی میں پسند نا پسند سے متعلق بھی سوالات کیے۔
اس دوران اش سودھی نے بتایا کہ ان کے آبا و اجداد کا تعلق لاہور سے ہے، وہ تقسیم ہند کے بعد بھارت چلے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبا و اجداد کی وجہ سے ان کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ لاہور آکر انہیں خاص احساس ہوا۔
اش سودھی نے کہا کہ اس سال دوسرا ٹور ہے، پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں کے کھانوں کی ایک بات بہت اچھی تھی جبکہ فخر زمان نے دم پخت کا انتظام کیا جو مجھ سمیت تمام نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بہت مزے کا لگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس دم پخت گوشت اور اس کے مسالے بہت پسند آئے۔ لچھے دار پراٹھے تو پنچابی بہت پسند کرتے ہیں۔
اش سودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوب انجوائے کیا ، ایسا لگا جیسے اپنے گھر میں ہیں۔
Comments are closed.