پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

دل کے مریضوں کیلئے 4 نئے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دل کے مریضوں کیلئے چار نئے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، وزارت خارجہ کو 8 ارب 40 کروڑ روپے فنڈز فراہمی کی سمری بھی منظوری کرلی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

ای سی سی نے دل کے مریضوں کیلئے چار نئے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کو 20 کروڑ روپے وزارت ہاؤسنگ کو 5 ارب روپے اور مالیاتی شمولیت پروجیکٹ کیلئے 7 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کھپرو سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کی منظوری دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.