پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا گیا۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 17 اعشاریہ 40 فیصد کردیا گیا ہے۔

سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع ساڑھے 18 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 19 فیصد کردیا گیا۔

ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 19 اعشاریہ 82 فیصد بڑھا کر 20 اعشاریہ 80 فیصد کردیا گیا۔

قومی بچت میں 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 20 اعشاریہ 82 فیصد جبکہ 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع 19 اعشاریہ 92 سے بڑھا کر 20 اعشاریہ 84 فیصد کردیا گیا۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14 اعشاریہ 87 فیصد پر جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12 اعشاریہ 84 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

پینشنرز، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 16 اعشاریہ 56 فیصد پر برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.