پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

جرمنی میں سکون آور دوا سے دو مریضوں کی موت، ماہر امراض قلب زیر حراست

جرمنی میں سکون آور دوا کے زائد استعمال سے مرنے والے مریضوں کے قتل کے شبے میں ماہر امراض قلب کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر پر دو شدید بیمار مریضوں کو جان بوجھ کر سکون آور دوا کی زیادہ مقدار دینے کا شبہ ہے۔

سکون آور دوا کی زیادہ مقدار ملنے پر دونوں مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

برلن کے مقامی اسپتال میں کام کرنے والے 55 سالہ ڈاکٹر کو پچھلے سال اگست میں معطل کر دیا گیا تھا، ڈاکٹر کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.