پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلادیش انڈر 19 ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں 78 رنز سے ہرادیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 271 رنز بنائے۔
اذان اویس نے سنچری جبکہ کپتان سعد بیگ نے نصف سنچری اسکور کی۔
بنگلادیش انڈر 19 کے اقبال حسین چار اور محفوظ الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
272 رنز کے ہدف تعاقب میں میزبان ٹیم 47ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کے محمد اسماعیل نے تین، ایمل خان، علی اسفند اور عرفات منہاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.